المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1735
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَشَّارٍ النَّسَائِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ قَالَ : أَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ . عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : الْحَلَالُ بَيِّنٌ ، وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ ، وَبَيْنَهُمَا مُشْتَبِهَاتٌ ، فَمَنْ تَوَقَّاهُنَّ كَانَ أَتْقَى لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ ، وَمَنْ وَاقَعَهُنَّ يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَ الْكَبَائِرَ ، كَالْمُرْتِعِ إِلَى جَانِبِ الْحِمَى يُوشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ ، وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكٍ حِمًى ، وَحِمَى اللهِ حُدُودُهُ . I " لَا يُرْوَى عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حلال واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے، اور ان دونوں کے درمیان کچھ شبہ والی چیزیں ہیں؛ پس جس نے ان سے پرہیز کیا وہ اپنے دین اور اپنی آبرو کے لیے زیادہ پاکباز رہا، اور جو ان (مشتبہات) میں مبتلا ہو گیا وہ قریب ہے کہ کبیرہ گناہوں میں جا پڑے، اس چرواہے کی طرح جو (شاہی) چراگاہ کے پہلو میں مویشی چراتا ہے تو قریب ہے کہ وہ اس میں جا پڑے۔ اور یقیناً ہر بادشاہ کی ایک چراگاہ ہوتی ہے، اور اللہ کی چراگاہ اس کی حدود ہیں۔“
یہ روایت سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔