❮
❯
حدیث نمبر: 1677
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : أَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي قُرَّةَ : أَذَكَرَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، يَنْشُدُ ضَالَّةً ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " لَا وَجَدْتَ ؟ . فَأَقَرَّ بِهِ ، وَقَالَ : نَعَمْ . I " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُوسَى إِلَّا أَبُو قُرَّةَ I " .
ترجمہ

اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو قرہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا: ”کیا موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ نے عمرو بن ابی عمرو رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ روایت ذکر کی ہے کہ ایک شخص اپنی گمشدہ چیز تلاش کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «لَا وَجَدْتَ» ”اللہ کرے کہ تجھے وہ نہ ملے۔“؟“ تو انہوں نے اس کا اعتراف کیا اور فرمایا: ”جی ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ رحمہ اللہ سے صرف ابو قرہ رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1677
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال الهيثمي: ورجاله ثقات ورواه البزار بإسناد ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 24»»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2346، والبزار فى «مسنده» برقم: 6234، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7991»