❮
❯
حدیث نمبر: 1673
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ سَيَّارٍ قَالَ : نَا عَنْبَسَةُ بْنُ الْأَزْهَرِ قَالَ : نَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ . عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي مَسِيرٍ ، فَخَفَقَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ ، فَأَخَذَ رَجُلٌ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ ، فَانْتَبَهَ الرَّجُلُ ، فَفَزِعَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا . I " لَا يُرْوَى عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَلَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا عَنْبَسَةُ ، وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى I " .
ترجمہ

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے کہ ایک شخص اپنی سواری پر اونگھنے لگا، تب ایک دوسرے شخص نے اس کے ترکش سے ایک تیر نکال لیا، جس سے وہ شخص بیدار ہوا تو گھبرا گیا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا» ”کسی مسلمان کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو خوفزدہ کرے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ روایت سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور سماک رحمہ اللہ سے اسے صرف عنبسہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے صرف حسین بن عیسیٰ رحمہ اللہ ہی نے بیان کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1673
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 135»