المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1674
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الزَّيَّاتُ قَالَ : نَا عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : رَخَّصَ فِي لُحُومِ الْخَيْلِ ، وَحَرَّمَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ . لَمْ يُسْنِدْ عَوْفٌ الْأَعْرَابِيُّ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ ، وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ فَأَدْخَلَ بَيْنَ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَجَابِرٍ : مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی ﷺ نے گھوڑوں کے گوشت کی رخصت عطا فرمائی اور گھریلو گدھوں کے گوشت کو حرام قرار دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عوف اعرابی رحمہ اللہ نے عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے اس کے علاوہ کوئی حدیث مسنداً بیان نہیں کی، اور اسے علی بن حسین رحمہ اللہ ہی نے ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، نیز حماد بن زید رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا تو انہوں نے عمرو بن دینار اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کے درمیان محمد بن علی رحمہ اللہ کا واسطہ داخل کیا ہے۔“