المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1662
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا الْعَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ نَافِعٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ ، وَيَسْجُدُ عَلَيْهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا الْعَطَّافُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قُتَيْبَةُ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: ”رسول اللہ ﷺ «خُمْرَہ» (کھجور کے پتوں سے بنی چھوٹی چٹائی) پر نماز ادا فرماتے تھے اور اسی پر سجدہ کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عطاف بن خالد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں قتیبہ بن سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“