المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَكَّةَ ، دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، ثُمَّ مَضَى عَلَى يَمِينِهِ ، رَمَلَ ثَلَاثًا ، وَمَشَى أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ ، فَقَالَ : وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ - وَالْمَقَامُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ - ثُمَّ أَتَى الْبَيْتَ بَعْدَ الرُّكْنِ ، فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى I " .سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ مسجد (حرام) میں داخل ہوئے، حجرِ اسود کا استلام کیا، پھر اپنی دائیں جانب بڑھے، (طواف کے پہلے) تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکروں میں (معمول کے مطابق) چلے، پھر مقامِ ابراہیم کے پاس آئے اور فرمایا: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”اور تم مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لو۔“ پھر آپ ﷺ نے دو رکعتیں نماز پڑھی جبکہ مقامِ ابراہیم آپ ﷺ اور بیت اللہ کے درمیان تھا، پھر آپ ﷺ رکن (حجرِ اسود) کی جانب بیت اللہ کے پاس آئے اور اس کا استلام کیا، پھر صفا کی طرف نکل گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“