المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ ابْنِ عَمِّهِ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، فَسَأَلَهُ عَنِ الصَّرْفِ ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ I " .نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے بیعِ صرف (کرنسی کے تبادلے) کے بارے میں سوال کیا، تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ ، لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا» ”سونا سونے کے عوض برابر برابر ہے اور چاندی چاندی کے عوض برابر برابر ہے، ان کے درمیان کوئی زیادتی (کمی بیشی) نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“