المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1656
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَعْدَانَ السَّلَمْسِينِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُوسَى بْنِ يَسَارٍ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ أَكَلَ لَحْمَ أَخِيهِ فِي الدُّنْيَا ، قُرِّبَ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُقَالُ لَهُ : كُلْهُ حَيًّا كَمَا أَكَلْتَهُ مَيْتًا . فَيَأْكُلُهُ ، وَيَكْلَحُ وَيَصِيحُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے دنیا میں اپنے بھائی کا گوشت کھایا (یعنی غیبت کی)، قیامت کے دن وہ (گوشت) اس کے قریب لایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: اسے زندہ کھاؤ جیسا کہ تم نے اسے مردہ حالت میں کھایا تھا۔ چنانچہ وہ اسے کھائے گا، (تکلیف و ناگواری سے) اس کا چہرہ بگڑ جائے گا اور وہ چیخ و پکار کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن اسحاق رحمہ اللہ سے اس حدیث کو محمد بن سلمہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“