المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1655
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ ، فَارْتَفَعَا إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَقَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى أَحَدِهِمَا ، فَقَالَ الْآخَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، تَرَكْتَهُ يَحْلِفُ عَلَى أَرْضِي ، فَيَذْهَبُ بِهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " فَإِنَّهُ إِنْ حَلَفَ كَاذِبًا I " ، فَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا عِيسَى I " .ترجمہ
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اور ایک آدمی کے درمیان کوئی جھگڑا تھا، تو وہ دونوں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک پر قسم کھانے کا فیصلہ صادر فرمایا، تو دوسرے نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اسے میری زمین پر قسم کھانے کے لیے چھوڑ دیا، وہ تو اسے لے اڑے گا“، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر اس نے جھوٹی قسم کھائی...“، پھر آپ ﷺ نے نہایت سخت کلام فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عون رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“