المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1654
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ . عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَا مِنْ عَبْدٍ يُصَلِّي عَلَيَّ إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ ، فَلْيُكْثِرْ أَوْ لِيُقِلَّ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى إِلَّا عِيسَى I " ، وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ .ترجمہ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی بندہ مجھ پر درود پڑھتا ہے تو جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں؛ اب بندے کو چاہیے کہ وہ (درود) کثرت سے پڑھے یا کم۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یعلیٰ رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے شعبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عاصم بن عبید اللہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔“