المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1653
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو خَيْثَمَةَ مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ عَنِ الْبَهِيِّ . عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ : قَتَلَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ بَدْرٍ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ صَبْرًا ، ثُمَّ قَالَ : لَا يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ صَبْرًا إِلَّا رَجُلٌ قَتَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، فَاقْتُلُوهُ ، فَإِنْ لَا تَفْعَلُوا ، تُقْتَلُوا قَتْلَ الشَّاةِ . I " لَا يَرْوِيهِ إِلَّا مُصْعَبٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .ترجمہ
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بدر کے دن قریش کے ایک شخص کو قید کی حالت میں قتل کیا، پھر فرمایا: ”آج کے دن کے بعد قریش کے کسی شخص کو قید کی حالت میں قتل نہیں کیا جائے گا سوائے اس شخص کے جس نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو قتل کیا، پس تم اسے قتل کر دینا، کیونکہ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو تم (باہم دست و گریبان ہو کر) بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کیے جاؤ گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے صرف مصعب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور نبی ﷺ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“