❮
❯
حدیث نمبر: 1652
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ وَمُحَمَّدٍ ابْنَا أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ . عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّهُمْ قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ ؟ قَالَ : قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ وَمُحَمَّدٍ ابْنَيْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا عِيسَى I " ، وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَحْدَهُ .
ترجمہ

سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کہو: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» ”اے اللہ! محمد ﷺ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم پر رحمتیں نازل فرمائیں، اور محمد ﷺ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکتیں نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائیں، یقیناً تو نہایت تعریف والا اور بزرگی والا ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے عبد اللہ اور محمد (ابنائِ ابی بکر) کے واسطے سے صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ عام راویوں نے اسے امام مالک رحمہ اللہ سے صرف محمد بن ابی بکر کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1652
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3369، 6360، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 407، ومالك فى «الموطأ» برقم: 572 / 172، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1293 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1218، 9804، 11103، وأبو داود فى «سننه» برقم: 979، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 905، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2907، 2908، 2909، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24087، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2238»