المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1622
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ : قَرَأْنَا عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ذُكِرَ لِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الْمَجُوسُ ، فَقَالَ : إِنَّهُمْ يُوَفِّرُونَ سِبَالَهُمْ ، وَيَحْلِقُونَ لِحَاهُمْ ، فَخَالِفُوهُمْ ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَسْتَعْرِضُ سَبَلَتَهُ ، فَيَجْتَزُّهَا كَمَا يَجْتَزُّ الشَّاةَ I " ، I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونٍ إِلَّا مَعْقِلٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے مجوسیوں کا تذکرہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک وہ اپنی مونچھیں لمبی چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی داڑھیاں منڈواتے ہیں، لہٰذا تم ان کی مخالفت کرو۔“ چنانچہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھوں کا جائزہ لیتے اور انہیں اس طرح کترتے تھے جیسے بھیڑ کے بال کترے جاتے ہیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میمون رحمہ اللہ سے صرف معقل رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“