المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1621
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ . عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي الْعَقِيقَةِ ، قَالَ : مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ ، فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْهُ ، فَلْيَفْعَلْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے عقیقہ کے بارے میں فرمایا: ”جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے ذبح کرنا (عقیقہ کرنا) پسند کرے تو وہ ایسا کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“