المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1620
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الرَّجَاءِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ أَبُو غِفَارٍ بَيَّاعُ الطَّنَافِسِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ : أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ مِنَ الصَّرْفِ ، قَدْ لَقِيتُ مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنِّي ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ حَرَامٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي غِفَارٍ إِلَّا عِيسَى I " .ترجمہ
ابو الشعثاء جابر بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں «أَسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» ”اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ بیعِ صرف (کرنسی کے تبادلے) کے بارے میں اپنی (سابقہ) رائے سے؛ میری ملاقات ایک ایسی ہستی سے ہوئی جو مجھ سے زیادہ رسول اللہ ﷺ کے فرامین کا علم رکھنے والے ہیں، انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ حرام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو غفار سے صرف عیسیٰ نے روایت کیا ہے۔“