المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1612
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ قَالَ : نَا ابْنُ السِّمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ . عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ هَانِئِ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ ، وَأَنَا صَائِمَةٌ فَأَتَيْتُهُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ ، فَشَرِبَ ، وَقَالَ : I " اشْرَبِي ، فَقُلْتُ : إِنِّي صَائِمَةٌ ، فَقَالَ : I " أَصَوْمُ قَضَاءٍ ؟ I " قُلْتُ : لَا . قَالَ : I " فَاشْرَبِي . فَشَرِبْتُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنِ ابْنِ سِمَاكٍ - وَاسْمُهُ سَعِيدٌ - إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ I " .ترجمہ
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ فتح مکہ کے دن میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میں روزے سے تھی۔ میں آپ ﷺ کی خدمت میں دودھ کا ایک پیالہ لائی، آپ ﷺ نے اس میں سے نوش فرمایا اور فرمایا: ”پیو۔“ میں نے عرض کی: میں روزے سے ہوں۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ قضا کا روزہ ہے؟“ میں نے عرض کی: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر پی لو۔“ چنانچہ میں نے پی لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن سماک (جن کا نام سعید ہے) سے ان احادیث کو صرف عبدالملک ہی نے روایت کیا ہے۔“