المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ السِّمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ قَابُوسِ بْنِ مُخَارِقٍ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : أَرَأَيْتَ رَجُلًا تَلَقَّانِي بِأَرْضٍ فَلَاةٍ يُرِيدُ مَالِي ؟ قَالَ : ذَكِّرْهُ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنْ لَمْ يَذَّكَّرْ ؟ قَالَ : I " فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ مَنْ حَوْلَكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ I " . قَالَ : فَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَوْلِي أَحَدٌ ؟ قَالَ : I " فَاسْتَعِنْ عَلَيْهِ بِالسُّلْطَانِ I " . قَالَ : فَإِنْ نَأَى السُّلْطَانُ عَنِّي ؟ قَالَ : I " فَقَاتِلْ دُونَ مَالِكَ حَتَّى تَكُونَ مِنْ شُهَدَاءِ الْآخِرَةِ ، أَوْ تَمْنَعَ مَالَكَ .سیدنا مخارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”آپ کی کیا رائے ہے (میں کیا کروں) اگر کوئی شخص مجھے کسی بیابان میں ملے اور میرا مال چھیننا چاہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اللہ عزوجل کا خوف دلا۔“
اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر وہ نصیحت حاصل نہ کرے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنے اردگرد موجود مسلمانوں سے اس کے خلاف مدد طلب کر۔“ اس نے عرض کیا: ”اگر میرے پاس کوئی موجود نہ ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر حاکمِ وقت سے اس کے خلاف مدد حاصل کر۔“
اس نے عرض کیا: ”اگر حاکمِ وقت بھی مجھ سے دور ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنے مال کی حفاظت کے لیے (اس سے) قتال کر، یہاں تک کہ تو آخرت کے شہداء میں شامل ہو جائے یا اپنا مال بچا لے۔“