❮
❯
حدیث نمبر: 1613
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، قَالَ : نَا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ قَالَ : نَا أُنَيْسُ بْنُ سَوَّارٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ : نَا أَبِي . عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا أَرَادَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَنْ يَخْلُقَ النَّسَمَةَ ، فَجَامَعَ الرَّجُلُ الْمَرْأَةَ ، طَارَ مَاؤُهُ فِي كُلِّ عِرْقٍ وَعَصَبٍ مِنْهَا . فَإِذَا كَانَ يَوْمُ السَّابِعِ أَحْضَرَ اللهُ لَهُ كُلَّ عِرْقٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آدَمَ I " . ثُمَّ قَرَأَ : فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أُنَيْسٌ I " .
ترجمہ

سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تبارک و تعالیٰ کسی جان کو پیدا کرنے کا ارادہ فرماتا ہے اور مرد اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے، تو اس کا پانی (منی) عورت کی ہر رگ اور پٹھے میں سرایت کر جاتا ہے؛ پھر جب ساتواں دن ہوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس (بچے) کے لیے اس کے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان موجود ہر رگ کو حاضر فرما دیتا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ﴾
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور انیس اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1613
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 644، والطبراني فى «الصغير» برقم: 106»