المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1579
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدُونٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ إِذَا أَدَّى رَجُلٌ زَكَاةَ مَالِهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ ، فَقَدْ ذَهَبَ عَنْهُ شَرُّهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا عُمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ I " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ کی کیا رائے ہے جب کوئی آدمی اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کر دے؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کر دی، تو یقیناً اس (مال) کا شر اس سے دور ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور محمد بن عمار رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“