المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا ظَهَرَ الْقَوْلُ ، وَخُزِنَ الْعَمَلُ ، وَاخْتَلَفَتِ الْأَلْسُنُ ، وَتَبَاغَضَتِ الْقُلُوبُ ، وَقَطَعَ كُلُّ ذِي رَحِمٍ رَحِمَهُ ، فَعِنْدَ ذَلِكَ لَعَنَهُمُ اللهُ ، فَأَصَمَّهُمْ ، وَأَعْمَى أَبْصَارَهُمْ . I " لَا يُرْوَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ I " .سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب زبانی کلام (دعوے) غالب آ جائے گا اور عمل کو پسِ پشت ڈال دیا جائے گا، زبانیں (باہمی نفاق کی وجہ سے) مختلف ہو جائیں گی، دلوں میں ایک دوسرے کے لیے بغض پیدا ہو جائے گا اور ہر ذی رحم اپنے رشتہ دار سے قطع رحمی کرے گا، تو اس وقت اللہ تعالیٰ ان پر لعنت فرمائے گا، پس وہ انہیں (حق سننے سے) بہرہ کر دے گا اور ان کی آنکھوں کو (حق دیکھنے سے) اندھا کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے یہ دونوں احادیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، اور ان کی روایت میں محمد بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“