المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1580
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَسَدِيُّ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ . عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ ، وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحٌ .ترجمہ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب نماز کی اقامت کہی جائے تو اس وقت تک کھڑے نہ ہوا کرو جب تک کہ تم مجھے (آتے ہوئے) دیکھ نہ لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک رحمہ اللہ سے صرف اسرائیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسرائیل رحمہ اللہ سے اسے صرف قاسم رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، جبکہ صالح رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“