المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1577
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ عَنْ أَبِي عُمَيْرٍ . عَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ .ترجمہ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روحیں اکٹھا کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، چنانچہ ان میں سے جن میں (عالمِ ارواح میں) باہمی شناسائی ہو گئی ان میں (دنیا میں بھی) الفت و محبت پیدا ہو جاتی ہے اور جو ایک دوسرے سے ناآشنا رہیں ان میں اختلاف اور بیگانگی رہتی ہے۔“