المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : دَخَلَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ ، فَأَلْقَاهَا لَهُ ، فَقَالَ سَلْمَانُ : اللهُ أَكْبَرُ ، صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ . فَقَالَ عُمَرُ : حَدِّثْنَا يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ . قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ ، فَأَلْقَاهَا لِي ، وَقَالَ : يَا سَلْمَانُ ، مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ عَلَى أَخِيهِ ، فَيُلْقِي لَهُ وِسَادَةً إِكْرَامًا لَهُ ، إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلْمَانَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِمْرَانُ I " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، اس وقت وہ ایک تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، انہوں نے وہ تکیہ ان کی طرف بڑھا دیا، اس پر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے سچ فرمایا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوعبداللہ! ہمیں (اس کی حقیقت) بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ ایک تکیے پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے وہ تکیہ میری طرف بڑھا دیا اور فرمایا: ”اے سلمان! جو بھی مسلمان اپنے کسی (مسلم) بھائی کے پاس جائے اور وہ اس کے اکرام کی خاطر اسے تکیہ پیش کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دیتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں عمران رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“