❮
❯
حدیث نمبر: 1575
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَ ، وَنَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ قَتْلِهِنَّ ، وَعَنْ إِحْرَاقِ الطَّعَامِ ، قَالَ سُفْيَانُ : I " يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمام مکھیاں جہنم میں ہوں گی سوائے شہد کی مکھی کے۔“ اور رسول اللہ ﷺ نے انہیں (شہد کی مکھیوں کو) مارنے سے اور کھانا جلانے سے منع فرمایا۔
سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ایسا معلوم ہوتا ہے کہ (کھانا جلانے کی ممانعت) دشمن کی سرزمین میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1575
تخریج حدیث «قال الدارقطني: والمحفوظ عن ليث عن مجاهد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 371»»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2335 / 1، 2335 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8417، 9415، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13436، 13468، 13467، 13542، 13543، 13544، 13764، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3482»