المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1571
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ ، قَالَ : نَا الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الرَّهَاوِيُّ قَالَ : نَا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلِ بْنِ قَتَادَةَ الْحَرَشِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : كَيْفَ تَتَوَضَّأُ ؟ فَقَالَ : تَسْأَلُنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ ، وَلَا تَسْأَلُنِي كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَتَوَضَّأُ ؟ رَأَيْتُهُ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا قَتَادَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الزُّبَيْرُ I " .ترجمہ
ابراہیم بن ابی عبلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”آپ وضو کس طرح کرتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ سے یہ پوچھتے ہو کہ میں کیسے وضو کرتا ہوں، اور مجھ سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا؟ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ (اعضا کو) تین تین بار (دھو کر) وضو فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف قتادہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں زبیر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“