المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنَزِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نَافِعٍ الْعِجْلِيُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ . عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، حَدِّثْنِي بِفَضَائِلِ عُمَرَ فِي السَّمَاءِ . فَقَالَ جِبْرِيلُ : لَوْ حَدَّثْتُكَ بِفَضَائِلِ عُمَرَ مَا لَبِثَ نُوحٌ فِي قَوْمِهِ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا ، مَا نَفِدَتْ فَضَائِلُ عُمَرَ ، وَإِنَّ عُمَرَ حَسَنَةٌ مِنْ حَسَنَاتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ I " .سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے، تو میں نے عرض کیا: اے جبرائیل! مجھے آسمان والوں کے ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل سنائیں۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اگر میں آپ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل اتنی طویل مدت تک سناؤں جتنا عرصہ نوح علیہ السلام اپنی قوم میں مقیم رہے، یعنی ﴿أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا﴾ ”پچاس برس کم ایک ہزار سال“، تب بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل ختم نہ ہوں گے؛ اور بے شک سیدنا عمر، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہما کی نیکیوں میں سے ایک نیکی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد رحمہ اللہ سے صرف اسماعیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں ولید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“