المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1569
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ الْأَسَدِيُّ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُصَلِّي ، وَإِنَّ عَلَيْهِ طَائِفَةً مِنْ ثَوْبِي ، وَأَنَا حَائِضٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا قَيْسٌ ، وَزَائِدَةُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نماز ادا فرماتے تھے جبکہ آپ ﷺ پر میرے لباس کا ایک حصہ ہوتا تھا اور میں حالتِ حیض میں ہوتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوحصین رحمہ اللہ سے قیس اور زائدہ رحمہما اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“