المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ الْمِنْقَرِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا خَلَقَ اللهُ دَاءً إِلَّا وَقَدْ خَلَقَ لَهُ دَوَاءً ، عَرَفَهُ مَنْ عَرَفَهُ ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ ، إِلَّا السَّامُ ، وَهُوَ الْمَوْتُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا شَبِيبٌ ، وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . وَرَوَاهُ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری پیدا نہیں فرمائی جس کی دوا بھی پیدا نہ فرمائی ہو، جسے اس کا علم ہو گیا اس نے اسے جان لیا اور جو اس سے ناواقف رہا وہ اس سے جاہل رہا، سوائے «سام» کے، اور وہ موت ہے۔“
اس حدیث کو عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے میں شبیب رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ اسے عمر بن سعید بن ابی حسین رحمہ اللہ نے عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اور طلحہ بن عمرو رحمہ اللہ نے عطا رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔