❮
❯
حدیث نمبر: 1563
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُمَيْدٍ الْمُقْرِئُ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : نَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنِ الشَّعْبِيِّ . عَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : إِذَا جَاءَ شَهْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ ، وَصُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ ، وَنَادَى مُنَادٍ : يَا طَالِبَ الْخَيْرِ هَلُمَّ ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ ، حَتَّى يَنْسَلِخَ الشَّهْرُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بِلَالٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، اور ایک پکارنے والا پکارتا ہے: اے خیر کے طلب گار! (نیکی کی طرف) آگے بڑھ، اور اے شر کے چاہنے والے! (گناہ سے) رک جا، یہاں تک کہ یہ مہینہ ختم ہو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے شعبی رحمہ اللہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف عبد السلام رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے بیان کرنے میں ابو بلال رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1563
تخریج حدیث «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 2106 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2428، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7386، والطبراني فى «الكبير» برقم: 325، 326، 327»