المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1555
وَبِهِ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ سَالِمٍ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَأَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَلَمْ أَرَهُمْ يَزِيدُونَ عَلَى رَكْعَتَيْنِ ، رَكْعَتَيْنِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ إِلَّا هَمَّامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا، تو میں نے ان کو دو دو رکعتوں سے زیادہ پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مطر سے یہ حدیث صرف ہمام نے روایت کی ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمرو منفرد ہیں۔“