المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1554
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَبْحَابِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ ، وَعَنْ شَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ ، وَعَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ ، وَرِبْحِ مَا لَمْ يُضْمَنْ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا هَمَّامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عامر )ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے بیع کے ساتھ قرض کو جمع کرنے، ایک بیع میں دو شرطیں لگانے، ایسی چیز کی خرید و فروخت سے جو (بائع کے) قبضے میں نہ آئی ہو، اور اس چیز کے نفع سے منع فرمایا جس کی ضمانت (نقصان کی ذمہ داری) نہ اٹھائی گئی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم سے اس حدیث کو صرف ہمام نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عمرو (بن عاصم) منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح مرقوم ہے، اور غالباً درست نام «عامر» ہے۔