المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1527
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، فَقَالَ : أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْيَمَامِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُمَرُ بْنُ يُونُسَ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! بے شک میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حفص رحمہ اللہ سے محمد بن موسیٰ الیمامی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عمر بن یونس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“