المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1526
وَبِهِ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ ، تَهَادَوْا ، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَسُلُّ السَّخِيمَةَ ، وَتُورِثُ الْمَوَدَّةَ ، فَوَاللهِ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عَائِذٌ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو، کیونکہ ہدیہ (دلوں کے) کینے کو دور کر دیتا ہے اور باہمی محبت پیدا کرتا ہے۔ پس اللہ کی قسم! اگر مجھے (بکری کے) پائے کا ہدیہ بھی پیش کیا جائے تو میں اسے قبول کروں گا، اور اگر مجھے (بکری کے) دست کی دعوت دی جائے تو میں اسے ضرور قبول کروں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ دونوں حدیثیں صرف عائذ رحمہ اللہ ہی روایت کرتے ہیں۔“