المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا زَائِدَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ إِذَا سَافَرَ ، قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضُّبْنَةِ فِي السَّفَرِ ، وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ . اللَّهُمَّ اقْبِضْ لَنَا الْأَرْضَ ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ I " . فَإِذَا كَانَ حِينَ يَرْجِعُ ، قَالَ : I " آيِبُونَ تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ I " ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ يَقْدَمُ أَهْلُهُ ، قَالَ : I " أَوْبًا أَوْبًا إِلَى رَبِّنَا أَوْبًا ، لَا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوْبًا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَائِدَةَ إِلَّا يَعْقُوبُ . وَالْمَشْهُورُ : مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْأَحْوَصِ سَلَّامِ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سِمَاكٍ I " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سفر فرماتے تو یہ دعا مانگتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضُّبْنَةِ فِي السَّفَرِ ، وَالْكَآبَةِ فِي الْمُنْقَلَبِ . اللَّهُمَّ اقْبِضْ لَنَا الْأَرْضَ ، وَهَوِّنْ عَلَيْنَا السَّفَرَ ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ» ”اے اللہ! میں سفر میں عیال داری کے بوجھ اور پریشانی سے، اور واپسی پر رنج و ملال سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! ہمارے لیے زمین کی مسافت کو سمیٹ دے اور ہم پر سفر کو آسان کر دے۔ اے اللہ! تو ہی سفر میں ہمارا رفیق ہے اور پیچھے گھر بار میں ہمارا نگران ہے۔“
پھر جب واپسی کا وقت ہوتا تو آپ ﷺ فرماتے: «آيِبُونَ تَائِبُونَ ، عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ» ”ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، بندگی بجا لانے والے اور اپنے رب کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔“
پھر جس دن وہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچتے تو فرماتے: «أَوْبًا أَوْبًا إِلَى رَبِّنَا أَوْبًا ، لَا يُغَادِرُ عَلَيْنَا حَوْبًا» ”ہم لوٹ آئے، لوٹ آئے، اپنے رب کی طرف لوٹ آئے، ایسا لوٹنا جو ہم پر کوئی گناہ باقی نہ چھوڑے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زائدہ رحمہ اللہ سے صرف یعقوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ مشہور روایت ابو الاحوص سلام بن سلیم رحمہ اللہ کی ہے جو سماک رحمہ اللہ سے مروی ہے۔“