❮
❯
حدیث نمبر: 147
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ وَهِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ .
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ اللهُ إِيَّاهَا ، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ الشَّرِّ مِثْلَهَا ، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ ، مَا لَمْ يَعْجَلْ I " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ ؟ قَالَ : I " يَقُولُ : قَدْ دَعَوْتُ وَدَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي I " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : I " اللهُ أَكْثَرُ .
ترجمہ

سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روئے زمین پر کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو اللہ سے کوئی دعا مانگے مگر اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے، یا اس کے بدلے اس سے اسی جیسی کوئی برائی (تکلیف) دور فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جب تک وہ جلد بازی نہ کرے۔“
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کی جلد بازی سے کیا مراد ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ یہ کہتا ہے کہ میں نے بارہا دعا مانگی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تب تو ہم بکثرت دعائیں مانگیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس سے بھی زیادہ (عطا فرمانے والا) ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 147
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف مسلمة بن علي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه مسلمة بن علي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 147»»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 316، 317، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3573، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23232، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 881»