المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ : شَكَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَرَقَ مِنَ اللَّيْلِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلِ : اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ .
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے رات کو نیند نہ آنے کی شکایت کی، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”جب تم اپنے بستر پر آؤ تو کہو: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقَلَّتْ ، وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَمَا أَذْرَتْ ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ» ”اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور ان کے زیرِ سایہ آنے والی چیزوں کے رب، ساتوں زمینوں اور جن کو انہوں نے اٹھا رکھا ہے ان کے رب، اور ہواؤں اور جنہیں انہوں نے اڑا رکھا ہے ان کے رب! تو اپنی مخلوق کے شر سے میرا پناہ دہندہ بن جا۔“ “
علقمہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حکم بن ظہیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔