المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1443
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ الزُّرَقِيِّ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : الْأَنْصَارُ تَرِكَتِي وَعَيْبَتِي ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”انصار میرا ترکہ اور میرے معتمد راز دار ہیں، لہٰذا ان کے نیکوکار کی نیکی کو قبول کرو اور ان کے خطا کار سے درگزر کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید انصاری رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے، اور حماد رحمہ اللہ سے صرف بشر بن عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“