المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1442
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ ، قَالَ : نَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ : نَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ قَيْسِ بْنِ السَّكَنِ أَنَّهُ . سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ : كَانَ مِمَّا حَفِظْنَا عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ مِنَ الشِّرْكِ . فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ : وَمَا التِّوَلَةُ ؟ قَالَ : I " التَّهْيِيجُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْسَرَةَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ I " .ترجمہ
قیس بن سکن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ ﷺ سے ہم نے جو باتیں یاد کی تھیں ان میں سے یہ بھی تھی: «أَنَّ الرُّقَى وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ مِنَ الشِّرْكِ» ”بے شک جھاڑ پھونک، تعویذ اور تِولہ شرک (کی اقسام) میں سے ہیں۔““ تو ان کی زوجہ نے ان سے پوچھا: ”اور تِولہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”(جادو کے ذریعے محبت کا) ہیجان پیدا کرنا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میسرہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف اسرائیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“