المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1444
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الصَّبَّاحِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ . عَنْ أَنَسٍ قَالَ : دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ قَدْ دَخَلَ وَهُوَ شَهْرُ اللهِ الْمُبَارَكُ ، فِيهِ لَيْلَةٌ مَنْ حُرِمَهَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَيْرَ ، وَلَا يُحْرَمُ خَيْرَهَا إِلَّا كُلُّ مَحْرُومٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رمضان کا مہینہ شروع ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ مہینہ آ چکا ہے اور یہ اللہ کا بابرکت مہینہ ہے، اس میں ایک ایسی رات ہے جو اس سے محروم رہا وہ (گویا) ہر قسم کی بھلائی سے محروم رہا، اور اس کی بھلائی سے وہی شخص محروم کیا جاتا ہے جو حقیقی معنوں میں محروم (بدقسمت) ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف عمران رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں محمد بن بلال رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“