المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْقَحْذَمِيُّ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ يَزِيدَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ السَّكُونِيُّ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ الْمَازِنِيِّ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيَّانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ أَحَدُهُمَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ ؟ قَالَ : مَنْ طَالَ عُمْرُهُ ، وَحَسُنَ عَمَلُهُ ، فَقَالَ الْآخَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ سُنَنَ الْإِسْلَامِ وَشَرَائِعَهُ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيَّ ، فَمَا تَأْمُرُنِي ؟ قَالَ : I " لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ السَّكُونِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ I " .سیدنا عبداللہ بن بسر مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو اعرابی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس کی عمر طویل ہو اور اس کے عمل اچھے ہوں۔“ پھر دوسرے نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام کے احکامات اور اس کی شرائع مجھ پر بہت زیادہ ہو گئی ہیں، لہٰذا آپ مجھے کس بات کا حکم دیتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: «لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللهِ تَعَالَى» ”تمہاری زبان ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہنی چاہیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حارث بن یزید سکونی رحمہ اللہ سے صرف ولید بن ہشام رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔“