المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا السَّكَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَصَمُّ قَالَ : نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَمِعَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- رَجُلًا وَهُوَ يَقُولُ : لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ ، فَقَالَ : I " مَنْ شُبْرُمَةُ ؟ I " فَقَالَ : أَبِي . فَقَالَ : I " أَحَجَجْتَ قَطُّ ؟ I " قَالَ : لَا . قَالَ : احْجُجْ عَنْ نَفْسِكَ ، ثُمَّ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا السَّكَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ I " .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو سنا جو کہہ رہا تھا: « لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ » ”میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں“، تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”شبرمہ کون ہے؟“ اس نے عرض کیا: میرا باپ ہے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم نے کبھی (اپنی طرف سے) حج کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کرو، پھر اپنے باپ کی طرف سے حج کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد الحذاء رحمہ اللہ سے اس حدیث کو سکن بن اسماعیل رحمہ اللہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا۔“