المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1428
وَبِهِ : عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حِينَ فَرَغُوا مِنَ الطَّوَافِ ، فَقَالَ : I " يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، مَا فَعَلْتَ فِي اسْتِلَامِ الرُّكْنِ ؟ I " فَقَالَ : اسْتَلَمْتُ وَتَرَكْتُ ، فَقَالَ : I " أَصَبْتَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ان سے اس وقت دریافت فرمایا جب وہ طواف سے فارغ ہوئے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو محمد! تم نے رکن (حجر اسود) کے استلام کے بارے میں کیا کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے (موقع پانے پر) استلام کیا اور (کبھی) چھوڑ دیا“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے درست کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور مقدم رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“