المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُقَدَّمٌ قَالَ : نَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : أَرْسَلَتْ عَجُوزٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْمُهَا مُلَيْكَةُ فَجَاءَنَا ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدْ كَانَتْ تَبْلَى ، فَنَضَحْتُهَا بِمَاءٍ ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَقُمْتُ أَنَا وَوَلِيدَتَانِ مِنْ خَلْفِهِ ، وَقَامَتِ الْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ I " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک معمر خاتون جن کا نام ملیکہ رضی اللہ عنہا تھا، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو (کھانے کی) دعوت دی، پس آپ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے۔ پھر جب نماز کا وقت ہوا تو میں اپنی ایک چٹائی کی طرف بڑھا جو (کثرتِ استعمال سے) پرانی ہو چکی تھی اور میں نے اس پر پانی چھڑکا، پھر رسول اللہ ﷺ (نماز کے لیے) کھڑے ہوئے، میں اور دو بچیاں آپ ﷺ کے پیچھے کھڑے ہوئے اور وہ معمر خاتون ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے (نقل کرنے میں) مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“