المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1417
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُسْتَامِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ عَنْ حُمَيْدٍ . عَنْ أَنَسٍ قَالَ : إِنْ كَانَتِ الصَّلَاةُ لَتُقَامُ ، فَيَقُومُ الرَّجُلُ فَيُكَلِّمُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حَتَّى يَنْعَسَ بَعْضُ النَّاسِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مَخْلَدٌ I " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بسا اوقات نماز کے لیے اقامت کہی جا چکی ہوتی تو کوئی صاحب کھڑے ہو کر رسول اللہ ﷺ سے گفتگو کرنے لگتے، یہاں تک کہ (بات چیت طویل ہونے کی وجہ سے) بعض لوگ اونگھنے لگتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے صرف مخلد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“