❮
❯
حدیث نمبر: 1410
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو الْحَذَّاءُ الْمَدَنِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَطَبَ النَّاسَ فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ ، فَرَأَى رَجُلًا قَائِمًا - كَأَنَّهُ أَعْرَابِيٌّ - فِي الشَّمْسِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَا لِي أَرَاكَ قَائِمًا ؟ قَالَ : نَذَرْتُ أَنْ لَا أَجْلِسَ حَتَّى تَفْرُغَ مِنْ خُطْبَتِكَ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " اجْلِسْ ، لَيْسَ هَذَا بِنَذْرٍ ، إِنَّمَا النَّذْرُ مَا أُرِيدَ بِهِ وَجْهُ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا ابْنُهُ ، وَلَا عَنِ ابْنِهِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک نہایت گرم دن لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا، تو آپ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا جو دھوپ میں کھڑا تھا، گویا وہ کوئی بدوی تھا؛ نبی اکرم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا بات ہے کہ میں تمہیں کھڑے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟“ اس نے عرض کیا: ”میں نے نذر مانی ہے کہ جب تک آپ خطبہ سے فارغ نہ ہو جائیں، میں نہیں بیٹھوں گا“؛ تو نبی اکرم ﷺ نے اس سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، یہ کوئی نذر نہیں ہے، نذر تو صرف وہی ہوتی ہے جس سے اللہ عزوجل کی رضا مقصود ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوالزناد رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے نے، اور ان کے بیٹے سے صرف عبداللہ بن نافع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت میں مسلم بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1410
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن نافع المدني
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن نافع المدني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 187»»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3273، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20149، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4330، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6847، 7095، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4831، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4162»