المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 141
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّ أَبِي مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ ، أَفَأَحُجَّ عَنْهُ ؟ قَالَ : لَوْ كَانَ عَلَى أَبِيكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ . قَالَ : I " فَدَيْنُ اللهِ أَحَقُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”میرے والد فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے حج نہیں کیا، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہارے والد پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرنے والے نہ ہوتے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرض (ادائیگی کا) زیادہ حق دار ہے۔““
اعمش رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔