المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 142
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كُنَّا يَوْمًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ الْيَهُودُ ، فَرَآهُمْ بِيضَ اللِّحَى ، فَقَالَ : مَا لَكُمْ لَا تُغَيِّرُونَ ؟ I " فَقِيلَ : إِنَّهُمْ يَكْرَهُونَ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " لَكِنَّكُمْ غَيِّرُوا ، وَإِيَّايَ وَالسَّوَادَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک دن نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں موجود تھے کہ آپ ﷺ کے پاس کچھ یہودی آئے، آپ ﷺ نے انہیں دیکھا کہ ان کی داڑھیاں سفید ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم (رنگ) تبدیل نہیں کرتے؟“ عرض کیا گیا کہ وہ (رنگنا) ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”لیکن تم (رنگ) تبدیل کیا کرو، اور سیاہ خضاب سے بچو۔“
اس حدیث کو سعد بن اسحاق رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔