المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ قَالَ : نَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخُو أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ . عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ أَفْرَغَ عَلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ إِدَاوَةٍ ، وَقَدْ قَضَى حَاجَتَهُ ، فَتَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ، وَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَيْهِ مِنَ الْجُبَّةِ ، فَإِذَا هِيَ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ . فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ . ثُمَّ أَتَيْنَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَقَدْ صَلَّى رَكْعَةً ، فَصَلَّيْنَا مَعَهُ رَكْعَةً ، وَقَضَيْنَا الرَّكْعَةَ الَّتِي فَاتَتْنَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ I " .سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد ایک برتن سے آپ ﷺ پر پانی انڈیلا، تو آپ ﷺ نے وضو کیا؛ آپ ﷺ نے اپنا چہرہ مبارک دھویا اور جب اپنے دونوں ہاتھ جبہ سے باہر نکالنے لگے تو اس کی آستینیں تنگ تھیں، چنانچہ آپ ﷺ نے وہ دونوں ہاتھ جبہ کے نیچے سے نکالے، پھر وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
پھر ہم سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو وہ ایک رکعت پڑھا چکے تھے، چنانچہ ہم نے ان کے ساتھ ایک رکعت ادا کی اور جو رکعت ہم سے رہ گئی تھی اسے بعد میں پورا کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے صرف ابو داود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“