المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1369
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ . عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ : لَقَدْ أُعْطِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ .ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کی قرات سماعت فرمائی تو ارشاد فرمایا: ”یقیناً اسے آلِ داؤد کے خوش الحان نغموں میں سے ایک نغمہ عطا کیا گیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مالک بن مغول رحمہ اللہ سے، ابوبردہ رحمہ اللہ کے واسطے سے صرف محمد بن فضیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے مالک بن مغول رحمہ اللہ سے، ابن بریدہ رحمہ اللہ کے واسطے سے ان کے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا ہے۔“