❮
❯
حدیث نمبر: 135
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَا : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ .
عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً ، أَوْ جَيْشًا قَالَ : اغْزُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللهِ ، لَا تَغُلُّوا ، وَلَا تَغْدِرُوا ، وَلَا تُمَثِّلُوا ، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا ، وَلَا شَيْخًا كَبِيرًا I " .
يَقُولُ لِأَمِيرِهِمْ : I " إِذَا أَنْتَ حَاصَرْتَ حِصْنًا ، أَوْ أَهْلَ قَرْيَةٍ ، فَادْعُهُمْ إِلَى إِحْدَى ثَلَاثٍ : إِلَى أَنْ يَدْخُلُوا الْإِسْلَامَ ، أَوْ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ ، أَوْ تُقَاتِلَهُمْ ، وَإِذَا أَنْتَ حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ ، أَوْ أَهْلَ قَرْيَةٍ ، فَأَرَادُوا أَنْ يَنْزِلُوا عَلَى حُكْمِ اللهِ ، فَلَا تُنْزِلْهُمْ عَلَى حُكْمِ اللهِ ، فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي أَتُصِيبُ فِيهِمْ حُكْمَ اللهِ أَمْ لَا ؟ وَلَكِنْ أَنْزِلْهُمْ عَلَى حُكْمِكَ وَحُكْمِ أَصْحَابِكَ . وَإِذَا أَنْتَ حَاصَرْتَ أَهْلَ حِصْنٍ أَوْ أَهْلَ قَرْيَةٍ ، فَأَرَادُوكَ أَنْ تُعْطِيَهُمْ ذِمَّةَ اللهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ فَلَا تُعْطِهِمْ ذِمَّةَ اللهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ ، وَلَكِنْ أَعْطِهِمْ ذِمَّتَكَ وَذِمَمَ أَصْحَابِكَ ، فَإِنَّكُمْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَمَكُمْ وَذِمَمَ آبَائِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ أَنْ تُخْفِرُوا ذِمَّةَ اللهِ وَذِمَّةَ رَسُولِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب کوئی مہم یا لشکر روانہ فرماتے تو (مجاہدین سے) ارشاد فرماتے: «اغْزُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ، قَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللهِ ، لَا تَغُلُّوا ، وَلَا تَغْدِرُوا ، وَلَا تُمَثِّلُوا ، وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا ، وَلَا شَيْخًا كَبِيرًا» ”اللہ کی راہ میں جہاد کرو، ان سے لڑو جنہوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا؛ نہ مالِ غنیمت میں خیانت کرنا، نہ غداری کرنا، نہ (دشمن کے مقتولین کے) اعضاء کاٹنا، نہ کسی بچے کو قتل کرنا اور نہ ہی کسی بوڑھے کو۔“
آپ ﷺ ان کے امیر سے فرماتے: ”جب تم کسی قلعے یا بستی والوں کا محاصرہ کرو تو انہیں تین میں سے ایک بات کی دعوت دو: اسلام قبول کرنے کی، یا جزیہ ادا کرنے کی، یا پھر ان سے قتال کی؛ اور جب تم کسی قلعے یا بستی والوں کا محاصرہ کرو اور وہ یہ چاہیں کہ تم انہیں اللہ کے حکم پر اتارو، تو انہیں اللہ کے حکم پر نہ اتارو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ ان کے بارے میں اللہ کا (حقیقی) حکم پا سکو گے یا نہیں؟ بلکہ انہیں اپنے اور اپنے ساتھیوں کے فیصلے پر اتارو۔ اور جب تم کسی قلعے یا بستی والوں کا محاصرہ کرو اور وہ یہ چاہیں کہ تم انہیں اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ (عہد و امان) دو، تو انہیں اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ نہ دو بلکہ انہیں اپنا اور اپنے ساتھیوں کا ذمہ دو، کیونکہ تمہارا اپنے اور اپنے آباؤ اجداد کے ذمہ کی خلاف ورزی کرنا اس سے ہلکا ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ کی خلاف ورزی کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف خالد بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور خالد بن یزید سے روایت کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 135
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1731، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1118، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4739، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8532، 8627، 8712، 8731، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2612، 2613، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1408، 1617، 1617 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2483، 2486، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2858، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13109، 17837، 18023، 18120، 18257، 18704، 18702، 18705، 18706، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23444، 23497، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1413، والبزار فى «مسنده» برقم: 4356، 4355، 4357، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9428، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28518، 33300، 33594، 33725، 33788، 34088، 34217، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5075، 5077، 5078، 5162، 5163، 5166، 5184، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3567، 3568، 3573، 3570، 3571، 3572، 3574، 3576، 3575، والطبراني فى «الصغير» برقم: 340، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1431، 3396، 4490»